افغانستان میں مستحکم صورتحال کا پاکستان پر اچھا اثر پڑیگا، خواجہ آصف 

   افغانستان میں مستحکم صورتحال کا پاکستان پر اچھا اثر پڑیگا، خواجہ آصف 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں صورتحال مستحکم ہوجاتی ہے تو اس کا پاکستان پر اچھا اثر پڑے گا۔ ہماری افغانستان میں نہ مداخلت ہونی چاہیے اور نہ ہی جواز بنتا ہے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا افغانستان کی صورتحال سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا  تھا کہ میرا نہیں خیال کہ افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوگی دعا ہے افغانستان میں مستحکم حکومت قائم ہو،  اگر افغانستان میں صورتحال مستحکم ہوجاتی ہے تو اس کا پاکستان پر اچھا اثر پڑے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افغانستان میں نہ مداخلت ہونی چاہیے اور نہ ہی جواز بنتا ہے، طالبان کوشش کر رہے ہیں کہ عوام اور بین الاقوامی رائے ان کے حق میں ہو انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور سکیورٹی ایجنسیز ساری صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -