خدما ت کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 43فیصدکمی 

خدما ت کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 43فیصدکمی 

  

 اسلام آباد (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال 2021  کے دوران  43 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کا تجارتی خسارہ 1.875 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2020 کے لیے خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 3.316 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2021 کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 1.441 ارب ڈالر یعنی 43 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں شعبہ کی برآمدات 9.19 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 11 فیصد کمی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ کی کمی میں مدد ملی ہے۔

مزید :

علاقائی -