پی ٹی آئی ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے: ظاہر شاہ طورو

پی ٹی آئی ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہے: ظاہر شاہ طورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مردان(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے کوشاں ہے مشکلات ضرور ہیں وزیراعظم عمران خان غریبوں کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں وہ غلہ ڈھیرمیں یعقوب آباد روڈ کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے روڈ کی تعمیر پر دوکروڑ کی لاگت آئی ہے جلسے سے سابق تحصیل کونسلر وقار خان اور خیال گل کاکا نے بھی خطاب کیا ظاہر شاہ نے کہاکہ عوام کے روزمرہ مسائل حل کرنا بھی اولین ترجیح ہے تاہم بنیادی طورپر ہماری حکومت چوروں اورلٹیروں کے پیچھے لگی ہوئی ہے جنہوں نے باری باری ملک کو لوٹاہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے غریبوں کے لئے مختلف پروگرام تربیت دیئے ہیں ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو برابر کی ترقی دینے کا پختہ عزم کر رکھاہے اور وہ علاقے جو بجلی،سڑکوں او رسوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں وہاں سروے کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے قوم کو وژن دیا وہ پاکستانی عوام کے آخری امید ہیں آئندہ بھی حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی۔