حکومت بنوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ ملک شاہ محمد

  حکومت بنوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ ملک شاہ محمد

  

بنوں (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بنوں ڈویژن کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تمام اُمیدوار کامیاب ہونگے حکومت مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے وزیر اعلیٰ محمود خان نے جنوبی اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ کرکے محرومیوں کا ازالہ کیا سرکلر روڈ رابطہ پل، صحت اور تعلیم کے مراکز آبنوشی اور آبپاشی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے بنوں کینٹ کے باسیوں کو درپیش مسائل ومشکلات حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں وزیر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اُمیدوار جمشید محئی الدین کی سربراہی میں کینٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کمیٹی کے رکن اقوام عیسکی کے سربراہ ملک شکیل خان،سکندر حیات خان خصوصی سیکرٹری احمد علی شاہ بھی موجود تھے اس دوران کینٹ کے رہائشیوں کی جانب سے ناصر خان حفیظ اللہ خان سمیت دیگر رہنماؤں نے صوبائی وزیر کو مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی وصوبائی حکومتیں گراس روٹ لیول سے عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اُٹھارہی ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ڈائریکشن کے مطابق پسماندہ اضلاع پر خصوصی فوکس رکھا گیا تاکہ ان اضلاع کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جاسکے چونکہ یہاں کے سیاست میں فرعونیت کے دعوے کرنے والوں نے صرف عوام کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے ٹرخایا لیکن ہم نے عملی اقدامات کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہاں کے عوام کا تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے جنوبی اضلاع اور خصوصا بنوں ڈویژن کی ترقی میں مکمل اختیار دیا ہے آج پورے ضلع کی سطح پر اربوں روپے میگاہ پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس سے یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلسل کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کررہی ہے اب جب چوروں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت ہوگیا تو اُن کی چیخیں بتارہی ہے کہ مافیا کے کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا کا موازنہ کیا جائے تو 60 سالوں سے باریوں کی سیاست کرنے والوں سے پی ٹی آئی کا تین سالہ دور سو گناہ بہتر ثابت ہوا جس سے اپوزیشن کوسیاست خطرے میں پڑگئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عمران خان کے سپاہی ہی کامیاب ہونگے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -