نوشہرہ‘ ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا

  نوشہرہ‘ ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیور وپورٹ)ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیارسالپور کنڈروں ہارون آباد کی رہائشی خاتون زوجہ شیر علی  کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا،حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو اہلکار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (ببرک جمال) نے پیشہ وارانہ انداز سے گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی.ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا،ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے. ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو مزید سہولیات دینے کے لیے پبی ہسپتال منتقل کردیا۔