وزیر قومی اتحاد کاغیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ پر ڈپٹی کمشنر سے ثالثی کردار اد ا کرنیکا مطالبہ

وزیر قومی اتحاد کاغیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ پر ڈپٹی کمشنر سے ثالثی کردار اد ...

  

 بنوں (بیو رورپورٹ) وزیر قومی اتحاد کا اہم اجلاس شوری امیر پرنسپل امیرزعلی خان کے  زیر صدرات منگل میلہ میں منعقد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں وزیر قومی اتحاد کے مشران نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقے کے مسائل جسمیں بجلی،گیس،روڈیں اور کچھ دنوں پہلے تحصیل ڈومیل میں ہونے والے کھلی کچہری پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر صدر افسر اللہ خان، محمد عارف وزیر،سابقہ  ناظم فدا محمد خان،مولانا احمد اللہ،سرپرست اعلی رحمت اللہ خان،جنرل سیکرٹری قدیر اللہ خان،ودیگر مشران نے اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے مسائل سے ہمارے منتحب نمائندے انکھیں چرا رہے ہیں سب مسائل کا علم ہونے کے باوجوداس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی کیونکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ عوام کہ مسائل حل ہو  انہوں نے مزید کہا کہ جب سے ڈومیل ٹی ایم اے افس بنا ہے ٹی ایم او عمرحیات پر سیاسی رہنماوں کی طرف سے فنڈز میں کرپشن کے محتلف چارجز لگائے جاتے ہیں  لیکن کچھ دنوں بعد مسلئے کو غائب کیا جاتا ہے وہ لوگ جو الزمات لگارہے ہیں وہ قوم کو بتائے کہ قوم کا پیسہ غلط یا صحیح جگہخرچ ہواا نہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے ڈومیل کو انے والے فنڈز کی مکمل انکوائری کرایا جائے کیونکہ ٹی ایم اے کو انے والے فنڈز سے علاقے کے عوام کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں ملا۔ اس موقع پر محمد عارف وزیرنے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بجلی کا بہتدیرینہ  مسلہ ہے جس کی وجہ سے گھروں میں پینے کے لئے پانی تک میسر نہیں ہم ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ قوم اور واپڈا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں پانی نا ہونے کیوجہ سے خواتین اور بچے برانی تالابوں سے پانی لانے پر مجبور ہے جس میں گزشتہ ماہ بھی تین خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوئی تھی۔ہمارے دونوں یونین کونسلوں زیرکی پیرباخیل اور خندرخان خیل کی تمام روڈیں کھنڈرات میں بدل چکے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈومیل کو فوری ریسکیو 1122 کا سروس دیا جائے اور منگل میلہ پر نادرہ سب افس کھولا جائے  گیس  کی پایپ لائن زیراکی پیر با خٰیل عرصہ دراز بیچھائی گئی ہے اب اس پر بھی ہماری سیاسی نمائندے سیاست کرکے الیکشن کے دنوں لوگوں کو بے واقوف بنانے کی کوششیں کرینے گے لہذا گیس کی پائب لائن ڈومیل میں بیچھا کر گیس کنکشن دیا جائے  اس موقع پر ذیشان ایڈوکیٹ،اشراف خان،خالدنور خان بھی موجود تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -