یو ای ٹی پشاور کے تعلیمی سیشن 2021.22کیلئے داخلہ ٹیسٹ میں 8148امید واروں نے حصہ لیا

  یو ای ٹی پشاور کے تعلیمی سیشن 2021.22کیلئے داخلہ ٹیسٹ میں 8148امید واروں نے حصہ ...

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے تعلیمی سیشن2021-22کیلئے داخلہ ٹیسٹ میں 8148امیدواروں نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کا انعقاد پشاور، ایبٹ آباد،سوات، ملاکنڈ،مردان، کوہاٹ اورڈی آئی خان سینٹرز میں ETEA کے تعاون سے بیک وقت کیا گیا۔ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا،فاٹا آزاد جموں و کشمیر اور گلگت  بلتستان سے تھا۔ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 23اگست کو کیا جائے گا۔ امیدواران نتائج کو ETEAکی ویب سائٹ www.etea.edu.pk اورانجینئرنگ یونیورسٹی کے مین نوٹس بورڈ پر بھی دیکھ سکیں گے۔ داؤد خان، سیکریٹری ہائر ایجوکشن خیبر پختونخوا نے ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈائر یکٹر ایڈمیشن یو ای ٹی نے سیکریٹری ہائر ایجوکشن کوٹیسٹ کیلئے کیے گئے انتظامات جس میں ریسکیو1122کی خدمات اور ٹیسٹ امیدواروں کیلئے خصوصاً طبی سہولیات شامل تھیں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر کامیاب ٹیسٹ کے انعقاد پر انجینئرنگ یونیورسٹی اور ایٹا انتظامیہ کے کوششوں کو سراہا۔ سیکریٹری ہائر ایجوکشن نےCOVID-19کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پراطمنان کا اظہار کیا۔   وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے صوبائی حکومت اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا داؤ د خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ کویڈ19-کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ہدایات کے پیش نظر ٹیسٹ کا انعقاد کھلے گراونڈزمیں کیا گیا اور انٹری ٹیسٹ کیلئے بنائے گئے تمام سینٹرز میں ایس او پیز کومکمل طور پر اپنایا گیا۔تمام امیدواروں کو فیس ماسک اور سینی ٹائزرز مہیا کی گئی۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹرراشد نواز، ڈائریکٹر ایڈمیشن انجینئرنگ یونیورسٹی کی سربراہی میں ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ پشاورسینٹر میں کل3401امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جن میں 235طالبات بھی شامل تھیں۔اسی طرح ایبٹ آباد سینٹر میں کل1521امیدواروں بشمول 216طالبات، سوات سنٹر میں کل540امیدوار وں بشمول 18طالبات، مردان سنٹر میں کل 1125امیدوار وں بشمول 105طالبات،کوہاٹ سنٹر میں کل546امیدوار وں بشمول 41طالبات،ملاکنڈ سنٹر میں کل 435امیدوار وں بشمول15طالبات جبکہ ڈی آئی خان سنٹر میں کل 580امیدواروں بشمول 26طالبات نیحصہ لیا۔تمام سنٹرز میں کل7492طلباء اور 656طالبات نے حصہ لیا۔ ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر ایٹا مس تنزیلہ صباحت،ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرسحر نور،ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرامجد اللہ، ڈین فیکلٹی آف ارکیٹیکچر اینڈ الائید سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ڈاکٹر مصباح اللہ، ٹریژرر یو ای ٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران و انتظامی امور کے افسران کے علاوہ ایٹا کے نمائند ے بھی موجود تھے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -