چکدرہ‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر و شکر ہو گئے

  چکدرہ‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر و شکر ہو گئے

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)جرگہ کی کوششوں سے دو سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل، فریقین حلف اٹھانے کے بعد آپس میں بغلگیر ہوگئے، فریقین سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کاتقریب سے خطاب، فریقین کو مبارکباد،تفصیلات کے مطابق شموزئی سوات کے رہائشی شاہی نواب اور درہ راموڑہ کے عبداللہ کے خاندانوں کے مابین دو سال سے دشمنی چلی آرہی تھی زبانی تکرار کے نتیجے میں دونوں فریقین کے دو دو افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ دونوں فریقین کے کئی افراد ان مقتل کے الزام میں گرفتاری کے بعد قید بھی کاٹ رہے ہیں تاہم سہیل خان منیجر بینک الحبیب،ہارون خان ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق، اسداللہ خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، عطاء اللہ خان ایڈووکیٹ،اعجاز خان شموزئی، جمیل خان،ادریس خان اور دیگر پر مشتمل جرگہ اراکین کی کوششوں سے فریقین کے مابین سنگین دشمنی دوستی میں بدل گئی، گزشتہ روز فشنگ ہٹ چکدرہ میں منعقدہ صلح کی تقریب میں فریقین آپس میں بغلگیر ہوکر شیروشکر ہوگئے، فریقین نے قرآن پر حلف اٹھاکر آئندہ  کے لئے امن و بھائی چارے سے رہنے کاعہد کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین شاہ خان یوسفزئی، سلطنت یارایڈووکیٹ، عطاء اللہ خان ایڈووکیٹ، سہیل خان،قاری سرتاج الدین، حاجی امیر نوشاد، جمیل خان، لیاقت علی خان سمیت دیگر نے فریقین کے مابین دشمنی دوستی میں بدلنے پر بھرپور خوشی کااظہار کیااور جرگہ ممبرزن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فریقین کو مبارکباددی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -