منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

    منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع اپر دیر سے ہے جو ضلع خیبر سے افیون پشاور کے راستے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کے قبضہ سے مجموعی طور پر پانچ کلو کے قریب افیون برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ تاتارا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ تاتارا امیر محمد نے فیز 7 ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے پانچ کلو کے قریب افیون برآمد کرتے ہوئے ملزم عثمان ولد گل فراز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع اپر دیر سے ہے جو ضلع خیبر سے افیون پشاور کے راستے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -