آل ڈبلیو ایس ایس سی ورکرز یونین اور ٹی ایم ایز نے تنخواہوں میں اضافہ ہونے پر ہڑتال کی کال موخرکردی

آل ڈبلیو ایس ایس سی ورکرز یونین اور ٹی ایم ایز نے تنخواہوں میں اضافہ ہونے پر ...

  

بنوں (نمائندہ پاکستان) آل ڈبلیو ایس ایس سی ورکرز یونین اور ٹی ایم ایز نے تنخواہوں میں اضافہ ہونے پر ہڑتال کی کال موخر کردی اعلامیہ جاری ہونے پر ملازمین نے احتجاج کی کال واپس لی واٹر اینڈ سینیٹیشن ورکرز یونین بنون کے صوبائی نائب صدر رضاء اللہ قریشی، صدر نور آیاز خان، جنرل سیکرٹری ملک جہانزیب چیئرمین امیر عبداللہ خان، سینئر نائب صدر مالک رحمن،ملک ہارون خان اور دیگر عہدیداروں نے میڈیا کے نمائمدوں کو بتایا کہ آل پاکستان یونا ئیٹڈ فیڈریشن کے مرکزی صد ر ملک نوید اعوان کی قیادت میں سیکرٹری ایل سی بی سلیم خان سے ملاقات کی اس موقع پر تنخواہوں میں اضافے کیلئے جو احتجاج کی کال دی گئی تھی اس پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوکر تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس پر ملک نوید اعوان اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ملازمین کے دیرینہ مسئلے کق حل کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں لہذا اب ہم اس کامیابی کے موقع پر احتجاج کی کال واپس لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی میں تنخواہوں میں اضافہ ہمارا حق تھا حکومت کے بھی اس فیصلے پر ممنون رہیں گے جنہوں وقت کی ضرورت کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیالہذا صوبہ بھر میں ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم ایز کی سطح پر ہڑتال کی کال واپس لے لیا گیا اب ورکرز باقاعدہ طور پر اپنے ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -