بنوں‘ پی ٹی آئی کے رہنما ملک عدنان کورونا وائرس کا شکار

بنوں‘ پی ٹی آئی کے رہنما ملک عدنان کورونا وائرس کا شکار

  

بنوں (نمائندہ پاکستان)بنوں میں پی ٹی آئی کے سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی و ریجن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان کورونا وائرس کا شکار،کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ملک ناصر خان خاندان کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ریجن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان کورونا وائر س کے چوتھی لہر کا شکار ہوئے ہیں جنہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اس وقت ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز نے کورونا وائرس کے چوتھی لہر سے عوام کے بچاؤ کیلئے حفاطتی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ مساجد کے ذریعے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -