مودی ہمارا امتحان نہ لیں، افغانستان سے سبق حاصل کریں: محبوبہ مفتی

مودی ہمارا امتحان نہ لیں، افغانستان سے سبق حاصل کریں: محبوبہ مفتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی افغانستان سے سبق لے جہاں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا اور امریکا کو بھگا دیاسابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے مودی سرکار کو خبردار بھی کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں اور اپنے طریقے درست کریں، صورتحال کو سمجھیں اور دیکھیں کہ آپ کے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے محبوبہ مفتی نے قابض حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات پرزور دیا۔
محبوبہ مفتی