کولیکٹیو وزڈم ناگزیر‘ حکومت و اپوزیشن ناکام ہیں‘ فائق شاہ

      کولیکٹیو وزڈم ناگزیر‘ حکومت و اپوزیشن ناکام ہیں‘ فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی، سیاسی اور سماجی ڈھانچہ تشکیل دینے کیلئے ''کولیکٹیو وزڈم'' کی ضرورت ہے، تاکہ مضبوط اور پائیدار پالیساں ملک کو ترقی یافتہ بنا سکیں، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق کرپشن بڑھ رہی ہے جو کرپشن کیخلاف بیانیہ لانیوالوں پر بدنما داغ ہے، مرکز، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بورڈز بنائے جائیں تاکہ مشترکہ سوچ سے اقتدار کی رسہ کشی، کرپشن اور شخصی سیاست کا خاتمہ ہو سکے، امن ترقی پارٹی یونین کونسل سے مرکز تک مشترکہ سوچ کیلئے  BWH بورڈ برائے حکمت و ایمانداری تشکیل دینا چاہتی ہے تاکہ تمام ادارے اور طبقات مل کر ملک کو آگے لے جائیں، انہوں نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، مل کر ہی حالات بدلے جا سکتے ہیں، امن ترقی پارٹی عوام کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر اصلاحات چاہتی ہے، یہ اب ہر شخص کی آواز بن چکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -