جے یو آئی تحصیل تیمرگرہ کے انتخابات مکمل،مفتی بخت سردار امیر منتخب

جے یو آئی تحصیل تیمرگرہ کے انتخابات مکمل،مفتی بخت سردار امیر منتخب

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) جمعیت علما ء اسلام تحصیل تیمرگرہ کے انتخابات مکمل،مفتی بخت سردار آمیر جبکہ ماسٹر عبدالحمید متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب،اس حوالے سے جے یوآئی کا انتخابی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر سراج الدین تیمرگرہ ریسٹ ہاو س میں منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کے ارکان نے کثیر تعدا د میں شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر مفتی بخت سردار کو باقی  تین سالہ مدت کے لے امیر جبکہ ماسٹر عبدل حمید کو ناظم عمومی منتخب کرلیا گیا،انتخابی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے پارٹی قائدین امیر سراج الدین،قاضی آیازالدین،مفتی خالد محمود القاضی،مفتی عرفان الدین و دیگر کا کہنا تھا کہ جے یوآئی کے اندر جمہوریت اور احتساب کا بہترین نظام موجود ہے،ضلع بھرمیں ویلج کونسل سے لیکر تحصیل کی سطح پر تنظیموں کو فعال کیاجارہا ہے۔صوبا ئی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن اس سلسلے میں 31اگست کو تیمرگرہ کادورہ کرینگے، مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے اگلے عام اور بلدیاتی انتخابات میں جے یوآئی موثر قوت بن کر ابھری گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -