اب پراپرٹی ڈیلرلائسنس کے بغیر کاوبار نہیں کریں گے‘ روشان محسود

اب پراپرٹی ڈیلرلائسنس کے بغیر کاوبار نہیں کریں گے‘ روشان محسود

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اب پراپرٹی ڈیلرلائسنس کے بغیر کاروبار نہیں کریں گے اپنی رجسٹری یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر کوھاٹ روشان محسود،کوھاٹ پراپرٹی ایسوسی ایشن کے صدر پیر کامران شاہ کی سربراہی میں ہمدان ویلی کوھاٹ میں آل پراپرٹی ڈیلر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پراپرٹی ایسوسی ایشن کوھاٹ کے صدر پیر کامران شاہ، نائب صدر شکیل بنگش، جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر پیر کامران شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر کوھاٹ روشان محسود کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہم کو موقع دیا کہ ہم اپنی یونین میں غیررجسٹرڈ اور فراڈ قسم کے لوگوں سے ہر قسم کا قطعہ تعلق کرکے کوھاٹ کی عوام کو ایک شفاف اور منصفانہ پراپرٹی ڈیلر فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ہر اس ڈیلر سے واضح پیغام ریکارڈ کرانے کاپابند ہوں کہ جو پراپرٹی ڈیلر کا اپنا آفس یا لائسنس نہیں ہوگا وہ کس قسم کا کاروبار کرنے کا حقدار نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -