پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 7 ملزمان گرفتار

  پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 7 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ شاہ پور کی حدود گلوزئی، محمد زئی اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کیا ہے، مصدقہ خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز میں سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جانچ پڑتال کی خاطر دیگر اداروں سے بھی رابطہ قائم کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں امن و امان کے قیام کی خاطر نواحی علاقہ شاہ پور کی حدود گلوزئی، محمد زئی، پخہ غلام اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے، خفیہ اطلاعات پر ہونے والے سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن میں تھانہ شاہ  سمیت لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفز ڈاگز ٹیموں نے بھی حصہ لیا جس کے دوران مجموعی طور پر 7 ملزمان کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ ان کے متعلق جانچ پڑتال کی خاطر دیگر اداروں سے بھی رابطہ قائم کر لیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -