شبقدر میں پشکلاوتی جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

شبقدر میں پشکلاوتی جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر نمائندہ خصوصی)شبقدر میں پشکلاوتی قومی جرگہ کی کوششوں سے میرزئی میں سات سالہ دشمنی دوستی میں بدل دی گئی۔ اس موقع پر پشکلاوتی قومی جرگہ کے مشران نے راضی نامہ کے دوران شرکاء سے کہا کہ  پشکلاوت قومی جرگہ نہ صرف منشیات اور سود خوروں کے خلاف نبرد ازما ہے بلکہ  علاقے میں قیام آمن کی خاطر تمام سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شبقدر میرزئی میں شاہ میروز ولد انور خان، عمران، نصیر، بلال وغیر ہ اور افتحار، ہمایون، انعام اللہ، عرفان اللہ، عبداللہ پسران بہادر خان کے مابین گذشتہ سات سالوں سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی۔ پشکلاوتی قومی جرگہ کے ضلعی صدر حاجی ابراہیم ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد خان کتوزئی، تحصیل شبقدر صدر رحمت علی خان مہمند، زبیر احمد خان، عطاء اللہ مردانہ معروف صحافی الف خان شیر پاؤ، شوکت مہمند، عامر خان و دیگر نے فریقین کے مابین راضی نامہ کیلئے کوششیں کی جس کے نتیجے میں فریقن راضی نامہ کرنے پر راضی ہوگئے۔ فرقین کے بامین راضی نامہ کیلئے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علاقہ مشران کے علاقہ کثیر تعداد میں مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ راضی نامہ کے گرجے سے پشکلاوتی قومی جرگہ کے مشران حاجی ابراہیم ایڈکیٹ، شاہد خان کتوزئی، رحمت علی خان مہمند، زبیر احمد خان، الف خان شیر پاؤ اور مقامی علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشکلاوتی قومی جرگہ منشیات اور سود کے خلاف برسرپیکار ہیں لیکن ساتھ ہی علاقے میں قیام آمن کیلئے بھی خدمات دے رہی ہیں اس سے قبل بٹگرام اور حرکئی میں قبرستان کا تنازعہ بھی جرگہ کی کوششوں سے حل ہوا اور علاقے میں آمن قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو کہیں پناہ لینے نہیں دیا جائیگا جبکہ سود خور کو کہیں سے سود کی رقم اب نہیں ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کے راضی نامہ سے علاقے میں آمن قائم ہوگا اور بھائی چارے کی فضاء جنم لے گی انہوں نے کہا کہ پشکلاوتی خالص اللہ کی رضا کی خاطر اپنے قوم کی اصلاح اور سماجی برائیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے جس میں عوام کو بھی ان کا ساتھ دینا چایئے اس موقع پر فریقین نے ایک وسرے کو گلے لگا کر ائیندہ کیلئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کیا۔