چارسدہ‘ خان ماہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت2 افراد قتل

  چارسدہ‘ خان ماہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت2 افراد قتل

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) خان ماہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل۔ملزمان فرار۔پولیس نے سٹیٹ کی طرف سے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق خان مائی کے حدود ارٹ کورونہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر مسماۃ نایاب بی بی زوجہ جہانگزیب ساکن گیگے اور سعید ولد طاوس خان ساکن افغانستان خال ارٹ کورونہ کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی نعشوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ کے حوالے سے رپورٹ کنندہ گان نہ ہونے کے باعث پولیس نے سٹیٹ کی طرف سے دہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق دہرے قتل کیس کا واقعہ غیر ت کے نام پر ہوا ہے مگر ایف آئی آر میں اس حوالے سے کوئی زکر موجود نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -