اناڑی کھلاڑی ریاست پر مسلط کردہ عذاب ہے: امیر مقام
کاٹلنگ (نمائندہ)مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اناڑی کھلاڑی ریاست پر مسلط کردہ عذاب ہے۔ میاں نوازشریف کے دور جب پٹرول ایک روپے مہنگا ہوتا تو وزیر اعظم بار سوچتا۔ عمران خان کو ٹی وی مہنگائی کا پتہ چلتا ہے۔ دووقت کی روٹی کا حصول اگر اس طر ح مشکل ہوتا گیا تو خدشہ پوری قوم دہشت گرد نہ بن جائے۔ نالائقی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خرکی میں پی کے 48کے سابق امیدوار حاجی سکندر حیات خان کے حجرے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے جمشید خان مہمند، حاجی فضل رازق خان، عابد یوسفزئی، اور حاجی سکندر حیات خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان تیار رہے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو یا دوسرے کوئی سیاسی معاملات، کارکن متحد ہوکر تمام سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ پارٹی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جو لوگ پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ ڈالیں گے تو انہیں مسلم لیگ ن میں اپنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ اس حکومت کا جاری رہنا سیکورٹی ریسک ہے۔ اس کو ہٹانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔