صوبہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوھاٹ کی کارکردگی کو بہتر پایا‘ مرتضیٰ خان

صوبہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوھاٹ کی کارکردگی کو بہتر پایا‘ مرتضیٰ خان

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اکاؤنٹ جنرل خیبر پختونخوا مرتضیٰ خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوھاٹ کی کارکردگی کو بہت بہتر پایا اور دفتر کا خوشگوار ماحول پا کر مجھے از حد خوشی ہوئی جس پر میں ڈی اے او پیر مجاہد شاہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے کہ یہ آفس اس کارکردگی کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوھاٹ کے ایک روزہ دورے کے دوران کیا  ڈی اے او پیر مجاہد شاہ نے اے جی خیبر پختونخوا کے کوھاٹ دورے اور یہاں منعقدہ کردہ کھلی کچہری پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو اپنے لیے خوش آئند اور قابل قدر قرار دیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوھاٹ ان کی رہنمائی میں اپنا بہتر کردار ادا کرے گا اور کسی کو آئندہ بھی شکایت کا موقع نہیں دے گا اور دفتر کا تمام عملہ ملازمین کی ہر ممکن خدمت میں پیش پیش رہے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد نے بھی اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ آج تک اس آفس سے کوئی شکایت نہ ملنا اس کی شاندار کارکردگی کو ثبوت ہے قبل ازیں اے جی خیبر پختونخوا کا کوھاٹ ٹول پلازہ پہنچنے پر پیر مجاہد شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں آفسز کمپلیکس لایا گیا جہاں پر ڈی اے او کوھاٹ پیر مجاہد شاہ اور اے ڈی سی بشیر احمد نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آڈیٹر ایسوسی ایشن کوھاٹ کے چیئرمین حاجی محمد ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری محمد آصف بنگش اور ایڈمن سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد اسلم شاہ‘ محمد خالد قریشی‘ محمد رازق خٹک اور دیگر نے انہیں دفتر پہنچنے پر ہار پہنا کر استقبال کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -