مردان‘ ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر کے انتخابات‘ سید اکرام صدر منتخب

مردان‘ ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر کے انتخابات‘ سید اکرام صدر منتخب

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) ضلع مردان کے ایجوکیشن منیجمنٹ کیڈر کے انتخا بات مکمل ہوگئے۔ سیداکرام صدر اور طاہر شاہ جنرل سیکرٹری جبکہ نثار احمد شموزئی سرپرست اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایک انتخا بی اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول تخت بھائی میں منعقد ہوا۔ دیگر عہدیداروں میں افتخار علی خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، روح اللہ جان فنانس سیکرٹری،عبدا لخالق جائنٹ سیکرٹری،اجمل خان صوبائی کوارڈنیٹر اور وزیر زادہ لیگل ایڈوائزر شامل ہے۔ منتخب کابینہ نے اس عزم کا آعادہ کیا کہ ہم تعلیم کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں رہینگے اور ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی حکو مت کے ویژن کے مطابق کام کرنے کے لئے کمر بستہ رہینگے۔ اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے متفقہ طور پر قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام منیجمنٹ کیڈر ز کے آفیسرز کو ون اسٹیپ پروموشن دیکر اپنا وعدہ پورا کریں جو کہ محکمہ تعلیم اور بچوں کی تعلیمی بہتری میں کارگر ثابت ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -