امریکہ میں بارشوں اور سیلا ب نے تباہی مچا دی، 10افراد ہلاک 

امریکہ میں بارشوں اور سیلا ب نے تباہی مچا دی، 10افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 30افراد لاپتہ ہیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 423ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے  مقامی پولیس اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ 30 افراد بدستور لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سیلابی ریلیمیں بہہ گئے  شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ذرائع آمد و رفت بھی معطل ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
امریکہ سیلاب