جامعہ زکریا،داخلو ں کیلئے انٹری ٹیسٹ،ہزاروں سٹوڈنٹس کی شرکت

  جامعہ زکریا،داخلو ں کیلئے انٹری ٹیسٹ،ہزاروں سٹوڈنٹس کی شرکت

  

ملتان (سٹی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان انڈر گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا.جس میں 30 ہزار سے زائد طلباء طالبات نے شرکت کی. بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کیمپس سمیت شہر بھر میں اور سب کیمپسز میں طلباء طالبات کے لیے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گئے تھے. جہاں یونیورسٹی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اہلکاران نے بھی فرائض سرانجام دیے.انڈرگریجوایٹ داخلوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مختلف مراکز کا وزٹ کیا اس موقعہ پر ان کے ہمراہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ، ڈین و چیئرمین ایڈمشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈاکٹر ریحان صادق،ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم، ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر سعید اختر، پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر راؤ عمران سمیت دیگر انتظامی افسران موجود تھے.وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے انٹری ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور انتظامی افسران کی کاوشوں کو سراہا. وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ زکریایونیورسٹی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پرامن ماحول میں 30 ہزار سے زائد طلباء طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیا ہے. جو کہ کامیابی کی علامت ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی جامعہ ہے جہاں طلباء کا روشن مستقبل ان کا منتظر ہے. اور میں توقع کرتا ہوں کہ ٹیسٹ میں کامیاب طلباء اس مادر علمی میں نہ صرف تعلیم حاصل کریں گے بلکہ عملی طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.وائس چانسلر نے سنٹروں کے دورہ کے موقعہ پر والدین کے ساتھ بھی گفت گو کی اور انتظامات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی. شعبہ فارمیسی میں ایک بلائینڈ طالبہ کے ساتھ بھی خصوصی گفت گو کی اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ کی کاوش کو بھی بے حد سراہا.بی ایس پروگرام کے ٹیسٹ میں کامیاب طلباء و طالبات کو یونیورسٹی سائیٹ پر 26 اگست کو لسٹ اپ لوڈ کی جائے گی جبکہ پہلی میرٹ لسٹ یکم ستمبر کو آویزاں کی جائے گی.یاد رہے کہ انڈر گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کے لیے 36500 طلباء طالبات نے درخواستیں جمع کرائی تھیں.بہاء الدین زکریایونیورسٹی ایم فل پی ایچ ڈی طلباء طالبات کے لیے انٹری ٹیسٹ آج 23 اگست کو ہوگا.جس میں 15 ہزار سے زائد طلباء طالبات شرکت کریں گے.

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -