نشتر ہسپتال میں پیرامیڈیکس کا شدید بحران، کام متاثر

  نشتر ہسپتال میں پیرامیڈیکس کا شدید بحران، کام متاثر

  

 ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں نئی بھرتیاں نہ ہونے سے پیرا میڈیکس کی شدید کمی پیدا ہو گئی، صفائی کا عملہ کم ہونے سے بیشتر وارڈز گندگی کا ڈھیر بن گئے، تفصیل کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر اسپتال کے عہدیداران و کارکنان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر رانا الطاف سے گزشتہ روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران نے وائس چانسلر کو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کئے اور ادارے کی بہتری اور(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 مریضوں کی خدمات کے لئے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ایسوسی ایشن کے صدر رانا عامر نے پیرا میڈیکس کے مسائل کے حوالے سے وائس چانسلر کو بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ سکیل نمبر 1 تا سکیل نمبر 15 کی خالی نشستوں پر فی الفور بھرتی کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،سینڈیکیٹ کی میٹنگ میں صفائی کے عملے کی تعداد کو بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ الائیڈ ہیلتھ سکول کا قیام جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کا مطالبہ کیا،بورڈ آف منیجمنٹ کے گارڈز کی مستقلی کا خصوصی مطالبہ بھی کیا گیا،وائس چانسلر پروفیسر رانا الطاف نے تمام مطالبات کا بغور جائزہ لینے کے بعد یقین دہانی کروائی کے پیرا میڈیکس کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،البتہ یونیورسٹی اور اسپتال میں بے شمار مسائل ہیں جس کی وجہ سے دیر سویر ممکن ہے لیکن پیرا میڈیکس کے مسائل کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا کیونکہ محکمہ صحت کے کسی بھی چھوٹے بڑے ادارے میں پیرا میڈیکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر کو بتایا کہ شاہین یونٹی پیرا میڈیکس کی نمائندہ الیکٹڈ جماعت ہے۔جو مثبت سیاسی سرگرمیوں سے ادارے مریض اور ملازمین کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ وفد میں بانی ایسوسی ایشن رانا علی حسن چیف آرگنائزر ملک منور بوسن۔چئیرمین وسیم سلیم۔سیکرٹری جنرل چوہدری سعید احمد۔سرپرست اعلی راو عرفان الرحمن۔ایڈیشنل سیکرٹری عمران وینس۔ سینئر نائب صدر راو اکبر۔راو جاوید اختر۔رانا اکرام۔ماسٹر برکت۔جیمس حبیب۔سائرہ شیخ۔محمد شاہد۔رانا شاہد۔چوہدری سمیع اللہ۔سجاد خان جگلانی۔راو رفیق۔عبید اختر۔مہر غلام جیلانی سیال۔سلیم اختر۔رانا ارشد۔حاکم مسیح۔رانا شفیق۔ملک فرحان گل۔سعید قیصر۔جعفر شاہ۔راو ثاقب۔اقبال مسیح۔عبدالمجید۔جعفر شاہ۔خضر حیات۔شمشاد نواز۔رانا روشن۔محسن علی مقداد۔نعمان خورشید۔ملک مشتاق۔فیاض احمد اور ملک خضر حیات بھی شامل ہیں۔

بحران

مزید :

ملتان صفحہ آخر -