ہندی برادری کا راکھی بندھن تہوار  مندورں میں تقریبات کا اہتمام

  ہندی برادری کا راکھی بندھن تہوار  مندورں میں تقریبات کا اہتمام

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں بسنے والی ہندو برادری نے گذشتہ روز راکھی بندھن کا تہوار منایااس موقع پر ہندو خواتین نے اپنے  بھائیوں کو راکھی باندھی اور بھائیوں کی دراز عمری کے لئے پوجا کی او ر انہیں دعائیں گی جبکہ ہندو (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

مردوں نے اپنی بہنوں کو نقدی رقم دی اور تحائف پیش کئے واضع رہے کہ ہندو کمیونٹی کے مطابق رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے اس دن ہندو گھرانوں میں بہنیں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرتی ہیں اور اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لیے دعا کرتی ہیں۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ دیتا ہے

اہتمام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -