مذہبی تقریبات،بہاولپورمیں  سکیورٹی ہائی الرٹ، کڑی نگرانی

   مذہبی تقریبات،بہاولپورمیں  سکیورٹی ہائی الرٹ، کڑی نگرانی

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کے احکامات پر ضلع بھر میں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادت گاہوں میں منعقد ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے سخت انتظامات کر کے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کو یقینی بنایا گیا، پروگرامز کے آغاز سے پہلے سرچ اینڈ سویپنگ کرواتے ہوئے پوائنٹس کو کلیئر کروایا گیا،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور پولیس افسرا ن کو چیک کیا،چرچ ہائے کی چھتوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی چیک کیا،عبادت کے سلسلہ میں آنے والے افراد کی تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا،ایس ڈی پی اوز نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو ایکٹیو اور الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت بھی کی،پولیس کے ساتھ چرچ ہائے کی مقامی انتظامیہ نے ڈیوٹی کی، علاوہ ازیں تیرہویں محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جس پر پروگرامز کی نوعیت کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور اس ضمن میں پہلے ہی سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکا ہے،ان انتظامات کا مقصد شرپسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکنا ہے تاکہ معاشرتی امن، بھائی چارے اخوت و یگانگت کی فضاء کو برقرار رکھا جائے، عوام سے اپیل ہیکہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پرامن محرم الحرام کی طرح آئندہ دنوں میں بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رہے،،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز جہاں پر لوگ زیادہ تعداد میں ہوں وہاں پر کوئی بھی شرپسند عناصر کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب بن سکتے ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، تمام شہری ہمارے لیے یکساں ہیں،سب کی سیکیورٹی ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، اس حوالے سے بہاولپور پولیس اپنے فرائض بخوبی نبھا رہی ہے

تقریبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -