ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کا مختلف علاقوں کا دورہ، منصوبوں کاجائزہ
لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد نے سابق ایم پی اے چودھری محمود احمد، چئیرمن میونسپل کمیٹی راشد رفیق (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
چودھری اور محکمہ شاہرات کے حکام کے ہمراہ لیاقت پور سٹی میں پارکس، تمام چوکوں کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور سڑکوں کی کشادگی و کارپٹنگ کے منصوبوں کے آغاز کے لیئے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام بڑی سڑکوں کی کارپٹنگ اور کشادگی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیئے فنڈز موصول اور ٹینڈر لگ چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ چوک پنجاب بینک، چوک فوارہ،چوک میلاد اور چوک گرڈ اسٹیشن کی کشادگی و خوبصورتی اور تزئین و آرائش کی جائے گی رواں مالی سال کے دوران لیاقت پور جنوبی پنجاب کے خوبصورت ترین تحصیل ہیڈ کوارٹر میں تبدیل ہو جائے گا چودھری مسعور احمد نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی اپنے سلوگن وعدے نہیں عملی کام اور ہمارا عزم خدمت میں عظمت پر عمل پیرا ہیں، اس سلسلہ میں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی عثمان بزدار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کے شکر گزار ہیں،۔
مسعود احمد