محرم الحرام میں انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین، افتخار حسن گیلانی

  محرم الحرام میں انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین، افتخار حسن گیلانی

  

 اوچ شریف (نامہ نگار) سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور کی ضلعی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

انتظامیہ کی کامیاب حکمت علمی سے عاشورہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی خان کاٹھیا اور ڈی پی او محمد فیصل کامران کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ آصف رشید، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سید عثمان حسن گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف سجاد سندھو نے سیکورٹی و سول اداروں کی معاونت سے اس خطہ کو امن کا گہوارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین اور لائسنس داران کی انتظامیہ سے براہ راست مشاورت اور ہم اہنگی سے تمام مکاتب فکر ایک پیج پر اپنا اپنا حصہ ڈالتے ہوئے انتظامیہ کا ہاتھ بٹایا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے بہاول نگر میں شر پسندوں کے خلاف انتظامیہ کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اس واقعہ پر مذمت کا اظہار کیا۔اس موقع پر مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی، جماعت اہل سنت اوچ شریف کے صدر حاجی غلام یاسین سومرو اور حافظ جمیل احمد لنگاہ، زاہد حسین خان کلہوڑ ا نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عاشورہ محرم کے دوران فول پروف سکیورٹی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -