میگا کرپشن سکینڈل، ماسٹر مائنڈدیگر ملزموں کیخلاف شکنجہ تیار

  میگا کرپشن سکینڈل، ماسٹر مائنڈدیگر ملزموں کیخلاف شکنجہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) پنجاب ہائی وے ملتان میں 25 کروڑ روپے کی میگا کرپشن سکینڈل کا معاملہ پرکبیر والا کی چار رہائشیوں خواتین نے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کروآتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔جبکہ ماسٹر مائنڈ ساجد نواز کھوکھر نے غریب لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی تعاون کے لالچ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
دیکر کروڑوں روپے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہت اینٹی کرپشن نے مذکورہ معاملے پر ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مزید دو الگ الگ مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ملزمان نے کروڑوں روپے کی ریکوری کروانے مرکزی ملزم سے رابط بڑھا دیئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن میں زہر تفتیش پنجاب ہائی وے میں 25 کروڑ روپے کی بابت تفتیش جاری ہے۔اور روز بروز تفتیش نیا رخ اختیار کر رہی ہے۔اینٹی کرپشن نے اس کیس میں ملوث چار خواتین کو انکوائری کیلئے بلوایا۔جہنوں ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عامر چیمہ کو بیان دیا ہے کہ ہمیں کو معلوم نہیں ہے ہمیں تو یہ کہہ کر شناختی کارڈ لیئے گئے۔کہ آپکو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دلوائی جارہی ہے۔اس لئے بینک میں اکانٹ کھلوایا جارہا ہے۔جب رقم دینا کا وقت آیا۔تو بینک سے رقم نکلوانے کیلئے ہم سے چیک پر دستخط کروائے۔اور ساری رقم وصول کرلی۔اس کیس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔جس کے بعد اینٹی کرپشن نے اصل حقائق جاننے کیلئے مزید تفتیش کے مختلف پہلوں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔اور نئے کرداروں کا تعین کیا جارہا ہے۔واضح رہے اسی معاملے میں سب سے پہلے درج ہونے والے مقدمہ 9/2021 میں گرفتار ملزمان سے اب تک 08 کروڑ روپے ریکور کرلیے گئے ہیں۔اور 25 کروڑ روپے کے سیکنڈل میں ریکوری کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کو وسیع کر دیا ہے۔اور مزید دو الگ الگ نئے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو آئندہ چند دنوں میں درج ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پہلے سے درج شدہ دو مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہائی وے پنجاب میں تعینات پٹواری مظہر اور پٹواری حیات نے ایل اے سیز کے جعلی دستخط کرکے لاکھوں روپے کے ووچرز اپنے قریبی عزیز اور رشتہ داروں کو دیے جن کے اکاونٹ میں یہ رقوم گئی ہیں۔ماسٹر مائنڈ ساجد نواز کھوکھر کے بارے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے آپکو بچانے کیلئے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے بینک اکانٹ میں لاکھوں روپے ٹرانسفر کر رہا ہے۔مگر تاحال اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صرف دو اکانٹس آفس کے اہکاروں کو گرفتار کیا یے۔اور باقی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے
شکنجہ تیار