وہاڑی:مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند، شہریوں کا احتجاج

 وہاڑی:مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند، شہریوں کا احتجاج

  

   وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج کر پہنچ گیا دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی دن کے اوقات میں بجلی بند ہونے کے باعث جہاں سکولوں کے معصوم طلباء گرمی میں جھلستے ہیں وہیں کاروباری لوگوں سمیت دیگر شہری بھی شدید پریشان(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 ہیں متعدد بار واپڈا حکام کی شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی شہریوں ہارون، عتیق، فاروق، نزیر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سمیت دیگر حکام سے نوٹس لے کر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -