صدر پریس کلب وہاڑی، بیورو چیف روزنامہ ”پاکستان“مختیار بھٹی کے والد حاجی محمد عارف بھٹی انتقال کرگئے،نماز جنازہ  ادا، سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار افسوس

    صدر پریس کلب وہاڑی، بیورو چیف روزنامہ ”پاکستان“مختیار بھٹی کے والد ...

  

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تاجر رہنما و صدر وہاڑی پریس کلب بیورو چیف روزنامہ پاکستان  مختار احمد بھٹی،آسٹریلیا میں مقیم طیب بھٹی،سینئر صحافی طاہر بھٹی اورنامہ نگار روزنامہ پاکستان یوسف بھٹی کے والد معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد عارف بھٹی لکڑ منڈی والے  مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے مرحوم کی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

  نماز جنازہ مرکزی جناز گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،انجمن تاجران،صحافی،وکلا،سول سوسائٹی نمائندگان سمیت سینکڑوں شہری شریک ہوئے حاضرین نے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اظہار افسوس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -