مظفرگڑھ، آئل ٹینکر اوررکشہ میں تصادم  4افراد زخمی،ریسکیوآپریشن

مظفرگڑھ، آئل ٹینکر اوررکشہ میں تصادم  4افراد زخمی،ریسکیوآپریشن

  

  مظفرگڑھ (نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)تھرمل پاور بائی پاس چوک مظفرگڑھ پر آئل ٹینکر موٹرسائیکل تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے، ایک دوسرے آئل ٹینکر کو ٹرک کی عقب سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں موجود تیل بہنے لگا ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق تھرمل بائی پاس مظفرگڑھ ملتان روڈ پر گو پمپ کے نزدیک (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم ہوا ہے۔جس کے نتیجے  میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  حادثے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو موقع پر  ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ریسکیو زرائع  کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان ہوا۔ آئل ٹینکر اوور ٹیک کرنے کے باعث موٹر سائیکل رکشہ کو ہٹ کرتے ہوئے موقع سے چلا گیا۔ جب کہ دوسرا Shell کمپنی کا آئل ٹینکر روڑ پر حادثہ ہونے کے باعث ٹھہر گیا۔ کالر کے مطابق ٹھہرے ہوئے ٹینکر کو پیچھے سے کوئی اور  ٹرک ٹکر مار گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آئل ٹینکر میں موجود 48 ہزار ڈیزل بہنے لگا۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی فائر وہیکل کا بروقت رسپانس۔ کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے علاقے کو کارڈن آف کر دیا ہے، لیک ہونے والا آئل ٹینکر محمود کوٹ پارکو سے لاہور جا رہا تھا۔جبکہڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے تھرمل بائی پاس پر پے درپے حادثات کا ذمہ دار این ایچ اے کو قرار دیدیا،انکا کہنا تھا کہ این ایچ اے کیساتھ کئی میٹنگز میں معاملات اٹھانے کے باوجود بھی این ایچ اے اپنی کی گئی غلطی کو درست نہیں کررہی جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے.تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھرمل بائی پاس پر ایک حادثے میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے رکشے میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے،واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ تھرمل بائی پاس پر ٹریفک کے حوالے سے کئی ڈیتھ سپاٹس موجود ہیں جن پر نہ صرف مسلسل ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چونکہ نیشنل ہائی وے نے اس روڈ کی تعمیر کی تھی،اس لیے اس روڈ کی تعمیر کے بعد ظاہر ہونے والی غلطیوں کی اصلاح کرنا بھی اسی ادارے کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ تھرمل روڈ پر کئی ڈیتھ سپاٹس انسانی جانوں کے لیے بھاری پڑ رہی ہیں،اس حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیساتھ میٹنگز کی گئیں اور انکو کئی دفعہ ان ڈیتھ سپاٹس کی اصلاح کا کہا گیا مگر کوئی درستگی نہ ہوئی،،ان کا کہنا تھا کہ تھرمل بائی پاس پر آئندہ کسی بھی حادثے میں کوئی جانی نقصان ہوا تو اسکا ذمہ دار این ایچ اے ہوگا.ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کے اعلی حکام کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ مزید کسی انسانی جان کا ضیاع نہ ہو.

آئل ٹینکر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -