راجن پور،معتدد برادریوں کا فاروق امان اللہ دریشک گروپ میں شمولیت کااعلان 

راجن پور،معتدد برادریوں کا فاروق امان اللہ دریشک گروپ میں شمولیت کااعلان 

  

 راجن پور (نا مہ نگار، تحصیل رپورٹر)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک اور سردار عبدالرحمان خان دریشک کی موجودگی میں جہان پور کی مختلف برادریوں میں حاجی اللّٰہ بخش خان دریشک، عبداللہ خان دریشک، گل محمد خان دریشک، زاہد خان دریشک، شبیر خان گبول،(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 رحیم بخش گبول، چوہدری محمد سلیم، حاجی فیض اللّٰہ خان دریشک، محمد سہیل خان دریشک اور ثناء اللہ خان کلہوڑہ نے اپنے دوستوں برادریوں سمیت سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سردار امان اللہ خان دریشک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ہماری حکومت کا فوکس پسماندہ ترین ضلع ہیں جس کو ترقی یافتہ بنا کر اپر پنجاب کے برابر لانا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب نے میری رہائش گاہ دریشک ہاؤس راجن پور میں جو اعلان کیے تھے انشاء اللہ بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اس موقع پر سردار عبداللہ عامر خان دریشک، سردار محمد علی خان دریشک، سردار ثقلین اکبر خان جسکانی، سردار عابد خان دریشک، کلیم خان گبول،غلام نبی خان لاکھا احمد بخش لاکھا  نور حسن گبول، سید خلیل احمد شاہ، عبدالغفور ڈنگر میر شفیق گبول  اور عمران منظور لشاری کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

فاروق خان دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -