مظفر گڑھ، سابق یو سی ناظم محمد حسین چانڈیہ عبدالئحی دستی گروپ میں شامل

  مظفر گڑھ، سابق یو سی ناظم محمد حسین چانڈیہ عبدالئحی دستی گروپ میں شامل

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، سٹی رپورٹر)سابق یو سی ناظم حاجی محمد حسین چانڈیہ نے ایم پی اے سردار عبدالحی(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

اعلان کر دیا۔صوبائی حلقہ 270میں بڑا سیاسی اپ سیٹ۔عبدالحی دستی کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔چانڈیہ برادری کا بڑا دھڑا حاجی محمد حسین چانڈیہ کو برادری کا سربراہ تسلیم کرتا ہے۔حاجی محمد حسین چانڈیہ۔گلاب خان چانڈیہ یوسی ناظمین۔امیرنواز چانڈیہ۔طارق نواز خان چانڈیہ بلدیہ کونسلرز سمیت خاندان کے متعدد افراد ممبران ضلع کونسل۔لیبر کونسلرز۔جنرل کونسلرز منتخب ہوتے رہے ہیں۔یونین کونسل بھٹہ پور۔جڑھ۔بگا شیر کی مقامی سیاست میں حاجی محمد حسین چانڈیہ گروپ کا کردار کلیدی اور فیصلہ کن ہوتا ہے۔کئی دہائیوں تک حاجی محمد حسین چانڈیہ دستی گروپ کے اہم اتحادی تھے۔دوبارہ اتحاد سے عبدالحی دستی کی سیاسی قوت میں فیصلہ کن اضافہ ہو گیا ہے۔دستی گروپ میں شادیانے۔مد مقابل کو چت۔کر دیا۔مل جل کر مسائل کو حل کرنے کا عزم۔حمایت کرنے پر ایم پی اے سردار عبدالحی دستی کا اظہار تشکر۔بزرگ حاجی محمد حسین چانڈیہ کا مجھ پر اعتماد کرنا ہی میری کامیابی ہے چار دہائیوں پر مشتمل تعلق دوبارہ قائم ہونے پر دستی گروپ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔تفصیل کے مطابق سابق یونین کونسل ناظم حاجی محمد حسین چانڈیہ نے اپنی برادری اور تین یونین کونسلوں میں موجود اپنے چانڈیہ گروپ کے عمائدین۔ساتھیوں سمیت ایم پی اے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عبدالحی دستی کیساتھ غیر مشروط طور پر الحاق کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز سردار عبدالحی دستی نے پرانی بستی تلکوٹ میں حاجی محمد حسین چانڈیہ کی رہائشگاہ پر جاکر ان کی عیادت کی۔سابق وائس چئیرمین یوسی دین پور اعظم خان بلوچ ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں پرانی بستی تلکوٹ میں قبرستان اور ریلوے اراضی میں موجود سیوریج کے گندے پانی سے پیدا ہونیوالی مشکلات۔پرانی بستی تلکوٹ۔زکریا کالونی۔قریشی کالونی میں سیوریج سسٹم کی بحالی۔صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی تنصیب سمیت دیگر مسائل سے ایم پی اے عبدالحی دستی کو اگاہ کیا گیا اور مذکورہ مسائل کوفوری طور پر حل کرنے کی استدعا کی گئی۔اس موقع پر سردار عبدالحی دستی نے کہاکہ حاجی محمد حسین چانڈیہ میرے بزرگ ہیں اور ہمارے بزرگوں کی صدیون سے باہمی تعلق داری ہے انہوں نے کہا کہ میں دلی طور پر حاجی محمد حسین چانڈیہ کا احترام کرتا ہوں اور اس پذیرائی پر تادم زیست ممنون رہونگا۔اور حاجی محمد حسین چانڈیہ کی مشاورت۔تجاویزکو مقدم رکھا جائیگا۔اس موقع پرطارق نواز چانڈیہ۔ابرار بٹ۔ارشد قریشی۔حاجی اللہ وسایا چانڈیہ۔محمد کلیم چانڈیہ۔بختیار احمد خان چانڈیہ ایڈووکیٹ۔نذر حسین چانڈیہ بھی موجود تھے(تصویر ای میل سے لے لیں)

شامل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -