کچہ، عمرانی گینگ کیخلاف آپریشن، 3ڈاکواسلحہ سمیت گرفتار

    کچہ، عمرانی گینگ کیخلاف آپریشن، 3ڈاکواسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راجن پور،روجھان (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ڈی پی فیصل گلزار کی ہدایت پر ڈی ایس پی روجھان کی سربراہی میں تھانہ روجھان پولیس نے  کچے  میں اپریشن  کیا عمرانی گینگ کے تین موسٹ وانٹڈ خطرناک ڈاکو اسلحہ کی بھاری مقدار سمیت دھر لیئے گئے۔تفصیل کے مطابق ترجمان پولیس راجن پور کلیم اللہ قریشی کے مطابق  ڈی پی او راجن پور فصیل گلزار  کی ہدایت پر جرائم پیشہ ڈاکو گینگ کے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
 خلاف روجھان پولیس کی جانب سے کامیاب آپریشن کرکے  بدنام زمانہ عمرانی گینگ کے تین خطرناک ڈاکو قاسم عمرانی افضل عمرانی اور ندیم گوندل  اسلحہ کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کرلیے گئے۔ڈی ایس پی روجھان چوہدری فیاض الحق اور ایس ایچ روجھان منیر خان چانڈیہ نے بھاری نفری کے ساتھ کچہ عمرانی میں اپریشن کرتے ہوئے  خطرناک ڈاکو گینگ کے 3 سرکردہ کارندے گرفتار کرلیئے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ سات میگزین، 2عدد 30 بور پسٹل اور 350 گولیوں کے بیگ برآمد کرلیئے گئے۔ ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملزمان قتل اقدام قتل جیسیسنگین مقدمات میں روجھان سرکل کے تمام تھانہ جات میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے مذید پولیس کا یہ آپریشن پلانڈ آپریشن تھا انھوں نے کہا کہ روجھان کے کچے میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت کریک ڈوان لانچ کیا گیا ہے پولیس کی جانب سے آئندہ بھی کچہ کے علاقوں میں کریک ڈوان جاری  ریگا پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچہ میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔