حکومت ملکی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریگی، اخترملک

  حکومت ملکی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریگی، اخترملک

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)وزیرتوانائی ہنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہاہے کہ لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت کو بچانے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی سیاست سے ان کے ووٹرز،سپورٹرز اور ورکرز بھی تنگ آ کرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جس سے کرپشن کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی تحریک مزید موثر ثابت ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت قوم کے ان  چوروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی تین سالہ کارکردگی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق  صحت،تعلیم اور سماجی و معاشی میدان میں نئے سنگ میل عبور کر لئے ہیں۔وہ یونین کونسل چٹھہ131 سے تعلق رکھنے والے مہر اقبال چاون،مہرارشدچاون،خادم حسین سنگھیڑا،حاجی خان بیگ لوٹھڑ،ملک ارشاداوجلہ،ملک شفیق اوجلہ،ملک غضنفر،حاجی سہوپہلوان، اظہرچاون،بلال چاون،اے ڈی مہار، حقنوازسمیت دیگر شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے افغانستان کینائب صدرحمداللہ محب لندن میں پاکستان کے ایک عوامی چورسے ملاقات کی اور افغانستان سے اقتدار ختم ہونے کے بعد وہ اور اس کے ساتھی فرارہوئے تو ڈالروں سے بھرے جہازساتھ لے گئے۔دراصل یہ ملاقات لوٹے ہوئے مال کو ملک سے باہرمنتقل کرنے بارے گر جاننے کے لئے تھی۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے 11 کروڑ شہریوں کی یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا پروگرام شروع کردیا ہے اور85 لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری کر دئے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران32 ہزار ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھرتی کیا گیا اور محکمہ صحت کے شعبے میں کام کام کرنے والے ملازمین کو50 ارب روپے کا کورونا الاونس دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت13 سو سے بڑھا کر18 سو روپے فی من مقرر کی گئی جبکہ تین سال کے عرصے میں قبضہ مافیا سے ساڑھے چار سو ارب روپے مالیت کی زمین کا قبضہ واگزار کرایا گیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے میگا فنڈنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

اخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -