تین سالہ حکومتی کارکردگی تاریخی حیثیت رکھتی ہے، جاوید اقبال وڑائچ

   تین سالہ حکومتی کارکردگی تاریخی حیثیت رکھتی ہے، جاوید اقبال وڑائچ

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی تاریخی حیثیت رکھتی ہے، تین سال میں ماضی کے کئی سالوں کے معاشی نقصانات پر قابو پایا اور عوام کو حقوق کی فراہمی کے ساتھ ملک بھر میں میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز کا اجرا کیاگیا، دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے جنوبی پنجاب کو (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

تمام حقوق اور صوبہ کی جانب قدم رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کردیاگیا جس سے اس خطے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور انشا اللہ عوام کے آگے سرخرو ہوں گے۔ بستی قائم دین میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی جامع پالیسیوں کی بدولت دنیا میں ملک کا نام روشن ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ حلقہ میں 15 ارب روپے سے زائد فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں آنے والے دنوں میں حلقے کا نقشہ تبدیل ہوگا اور عوامی مسائل حل ہوں گے، سٹی میگا پیکج سے شہری علاقوں کا دیرینہ سیوریج مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، شہر کے 50 وارڈز میں ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائیں گے، دیہی علاقوں میں 18 صحت گھر، سڑکات کی تعمیر، دو ڈگری کالجز کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور حلقہ کے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، اس موقع پر چوہدری اکبر، محمدرمضان ڈاہا سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی جنہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کا شکریہ ادا کیا

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -