پاکستانی قوم محنت،ایمانداری کو اپنا شعار بنائے، اجمل قادری

    پاکستانی قوم محنت،ایمانداری کو اپنا شعار بنائے، اجمل قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 عبدالحکیم(سٹی رپورٹر)پاکستانی قوم محنت وایمانداری کواپنا شعار بنائیں تو ترقی میں ہر قوم کوپیچھے چھوڑ سکتی ہے، سی پیک کے سبب راستے آسان ہوگئے ہیں،چینی قوم کو وسائل پر قابض نہیں ہونے دیں گے،مرکزی جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر مولانا محمد اجمل قادری نے شاہ جہان میرج ہال عبدالحکیم میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے سبب ملک میں راستے آسان ہو(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 گئے ہیں دِنوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے، پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے تاہم یہاں ایسے انسانوں کی کمی ہے جونیک نیتی کے جذبے سے محنت و مشقت کو عظمت سمجھتے ہوں چینی ایک محنتی قوم ہے جو کام میں لگی رہتی ہے جس کا رخ اب پاکستانی وسائل کی طرف مڑچکا ہے پاکستان میں مختلف پروجیکٹس پر کام کرنیوالے چینی باشندے یہاں کے ہوکر رہ گئے ہیں پاکستان کی آبادی 20کروڑ ہے جبکہ چین کے ایک صوبہ سنکیان میں 40کروڑ مسلمان آباد ہیں پاکستانی قوم ہوش کرے محنت کو شعار بنائے ڈیڑھ ارب چینی باشندوں کا مقابلہ 20کروڑ پاکستانیوں سے نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ ہماری حالت یہی رہی تو ہماری افواج اور بیوروکریسی مجبور ہوکر چین کیلئے سرحدیں کھول دے گی تب تک وقت ہاتھ سے نکل چکا ہوگا لہٰذا ہم پاکستان کو ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں بننے دیں گے وسائل سے خود استفادہ کریں گے ملک وقوم کو بچانے کیلئے اپنی عادات کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علماء دین زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں رہے ہیں سیاست ہو یا تجارت ہو دونوں میں مقام بنایا ہے صحابہ کرام بھی تجارت میں بہت آگے ہواکرتے تھے انہی کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام پھیلا ہے،آپ حضرات بھی علماء سے رہنمائی لیا کریں حتیٰ کہ ووٹ کاسٹنگ بھی علماء سے پوچھ کرکیا کریں،انہوں نے طالبان کا ذکرکرتے ہوئے بتایا کہ ان سے سیکھیں کہ محنت کیسے کی جاتی ہے وہ 20سالوں بعدتحمل اوربرداشت کے گرسیکھ کر دوبارہ حکومت میں آچکے ہیں طالبان جس انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں اسی انداز کو اپنائیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم بھی چینی قوم سے بھی آگے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ چین نے کاروبار کی خاطر ہی افغانستان میں طالبان حکومت کو فوری تسلیم کیا۔قبل ازاں جہاد اسلام کا چھٹا رکن کی نسبت سے جہاد کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی گئی بتایا گیا کہ بڑے بڑے علماء دین رات بھر عبادت جبکہ دن میں جہادکیا کرتے تھے،یہ جہادہی تھا جس نے روس اور پھر امریکہ کو افغانستان سے رسوا کیا۔کنونشن سے مولانا ناصر نواز شیرازی،مفتی ذاہد،مولانا طارق ہراج،مظہر حسین کاظمی،مفتی خالد محمود،علامہ عبدالحفیظ کھوکھرودیگر نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کا اہتمام ملک فضل رب،قاری بشیر احمدودیگرنے کیا تھا۔کنونشن میں مولانا عبدالرؤف قاسمی،مولانا محبوب الرحمن ہمدانی ودیگر نے شرکت کی،جبکہ علامہ پیر حسن ناصر نے دعا کروائی۔
اجمل قادری