کنٹرول شیڈ مالک کا ملازم پر وحشیانہ تشدد،دو ملزم گرفتار

     کنٹرول شیڈ مالک کا ملازم پر وحشیانہ تشدد،دو ملزم گرفتار

  

کبیروالا(نامہ نگار) تھانہ سٹی کبیروالا کے علاقہ ریحان پور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیاکنٹرول شیڈ کے مالک نے مبینہ طور پر اپنی محبوبہ سے تعلقات کے شبہ میں اپنے ہی ملازم پر ظلم کی انتہا کر دی،کنٹرول شیڈ کے مالک صفدر نے محمد عامر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ملازم محمد اکرام پر وحشیانہ تشدد کیا،محمد اکرام کے سر بال،مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالی،گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے رہے،نوجوان  کے  نازک اعضاء پر تشدد کیا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

تفصیل کے مطابق بارہ میل کے رہائشی محمد صفدر اور محمد عامر اقوام سہو جنہوں نے کبیروالا بستی ریحان پور میں کنٹرول شیڈ بنا رکھا تھا،کنٹرول شیڈ میں موجود ملازم اکرام کا محمد عامر کی محبوبہ سے مبینہ طور پر تعلقات تھے جس کی بنا پر محمد صفدر اور محمد عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنے ملازم اکرام پر ظلم کی انتہا کردی اور سر کے بال،مونچھیں،بھنویں بھی استرے سے کاٹ دیں بلکہ نوجوان اکرام کے گلے میں جوتوں کے ہار پہنابنا کر کتوں کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے رہے،نوجوان کے نازک اعضاء پر تشدد کرتے رہے،اطلا ع ملنے پر سرکل پولیس کبیروالا حرکت میں آگئی اور پولیس کی بھاری نفری نے مختلف مقامات پر ریڈ کرکے مرکزی ملزمان محمد صفدر اور محمد عامر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ظلم کی انتہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -