محکمہ تعلیم، کلرک افسروں کو بلیک میل کرنے میں سب سے آگے

  محکمہ تعلیم، کلرک افسروں کو بلیک میل کرنے میں سب سے آگے

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم رحیم یارخان کے سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا اظہر کے کارندوں سابق اے ای او ہیڈ کواٹر اعظم رشید،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان رشید اور سی ای او ایجوکیشن آفس میں تعینات کلرک یاسین شاہ نے محکمہ کو یرغمال بنانے کیلئے ٹریکابنا لیا،محکمہ تعلیم کے ذرائع نے نام نہ لکھنے کی شرط پر بتایا کہ سی ای او ایجوکیشن آفس میں تعینات کلرک (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

یاسین شاہ کو مالی بد عنوانیوں پر سی ای او ایجوکیشن دفتر سے گورنمنٹ ہائی سکول چک 18میں تعینات کردیا مگر سابقہ اے ای او اعظم رشید اور سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید نے سیا سی اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے یاسین شاہ کو چند روز میں ہی گورنمنٹ ہائی سکول سے دوبارہ سی ای او ایجوکیشن دفتر میں تعینات کروا دیا،ذرائع نے بتایا کہ2018کے سابق سی ای او رانا اظہر اور اسکے چہیتے عظم رشید،عثمان رشید اور کلرک یاسین شاہ کو کرپشن کرنے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن رانا اظہر کو ضلع بدر کردیا اور اعظم رشید کو لاہور آفس میں پابند کردیا اور سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید کو سابقہ سی ای او ایجوکیشن نے گریڈ 17سے غیر قانونی طور پر گریڈ 18میں پرموٹ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس تعینات کروا یا اور کرپشن کے ریکارڈز کی تاریخ رقم کردی،کرپشن ثابت ہونے گریڈ 18کا غیر قانونی استعما ل کرنے پر سیکرٹری آفس لاہور میں پابند کرکے انکوائری سٹینڈ کردی،دونوں افسران کیخلاف ابھی تک انکوائری جارہی ہے،جیسے رکوانے اور دبانے کیلئے دونوں افسران اے ای او ہیڈ کواٹر اعظم رشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید نے سیاسی اثر رسوخ کا استعمال کیا جار ہاہے،سابق اے ای او ہیڈ کواٹراعظم،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید،جونیئر کلرک یسین شاہ کا فی میل استاتذہ کے ذریعے سی ای او ایجوکیشن کو بلیک میل کرنے کا انکشاف موصوف اپنے ناجائز کام کروانے کی خاطر آفیسران بالا کو فی میل اساتذہ کے ذریعے بلیک میل کرتے جھوٹی بے بنیاد درخواستیں دے کرکو ہراساں کیا جانے لگا،تینوں سرکاری ملازمین مل کر فی میل اساتذہ کو محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران بالا کے خلاف استعمال کرتے جھوٹی بے بنیاد درخواستیں دینے کے بعد ناجائز کاموں کو کروانے اور آفیسران بالا سے بھاری رشوت کا بھی مطالبہ کیا جاتارہا،ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن رانا نوید اختر کو بلیک میل کیا جارہاہے،اعظم رشید،عثمان رشید اور یاسین شاہ نے سی ای او ایجوکیشن سمیت ضلع بھر کے محکمہ تعلیم کے افسران کیخلاف خواتین اساتذہ کو استعما ل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے جس کی تکمیل کیلئے انہوں نے اپنے ٹریکامیں کام کرنے والے خواتین اساتذہ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں،اس تمام ترصورتحال بارے جب موقف لینے کیلئے سابق اے ای او اعظم رشیدسے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میری انکوائری سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن رحیم یارخان رانا نوید اختر کو دوبارہ بھجوا دی ہے جس کی انکوائری ابھی چل رہی ہے،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان رشید نے اپنے موقف میں بتایا کہ میں سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور پابند ہو ں مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں،سی ای او ایجوکیشن آفس رحیم یارخان میں تعینات کلرک یاسین شاہ نے اپنے موقف میں بتایا کہ میرٹ پر میرا تبادلہ سی ای او آفس میں کیا گیا ہے،کسی قسم کا کوئی سیاسی اثر رسوخ استعمال نہیں کیا گیا۔

محکمہ تعلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -