نہم امتحانات 28اگست سے  شروع، افواہ ساز بھی متحرک

   نہم امتحانات 28اگست سے  شروع، افواہ ساز بھی متحرک

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کنٹرولر تعلیمی بورڈ بہاول پور پروفیسر مظہر حسین کھوکھر نے وضاحت کی ہے کہ سالانہ امتحان نہم 2021 مورخہ 28   اگست سے شروع  ہورہا ہے  جس کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں اور یہ کہ حکومت پنجاب کی COVID-19(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 پالیسی کے مطابق اس  امتحان میں جماعت دہم کی طرز پر صرف اختیاری مضامین بشمول ریاضی  کا امتحان لیا جائے گا۔اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ حلقوں کی طرف سے افواہ سازی کی کئی گئی ہے کہ بورڈ تمام مضامین  کا امتحان لے رہا ہے۔ جس میں اختیاری اور لازمی شامل ہیں جبکہ حقیقت حال کی وضاحت کرتے ہوئے  کنٹرولر امتحانات نے طلبا کو تاکید کی ہے کہ وہ صرف اختیاری مضامین بشمول ریاضی کی تیاری کریں اورکسی افواہ پر کان نہ دھریں۔ 

نہم امتحانات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -