حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کی سازشیں بے نقاب، چوہدری سرور

  حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کی سازشیں بے نقاب، چوہدری سرور

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی، پی ڈی ایم کی سازشیں ناکام اور بے نقاب ہوچکی ہیں (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

، وزیراعظم عمران خان ملک کے لیے درددل رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ ارسلان وقار دیول عرف سنی جٹ اور تحصیل صدر چوہدری عابد مہیس سے گورنر ہاس میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی ساکھ تباہ کر لی ہے، ملک کی تعمیر وترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عملی طور پر کوشاں ہے اور انشا اللہ آنے والے دنوں میں پاکستان دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرے گا، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبہ کو مثالی بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اس موقع پر ارسلان وقار دیول عرف سنی جٹ اور چوہدری عابد مہیس نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور گورنر پنجاب کو رحیم یار خان دورہ کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد آمد کا عندیہ دیا۔

پی ڈی ایم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -