ممتاز آباد،زیر تعمیر مکان سے گزرتی بجلی تارنے مزدور کی جان لے لی

      ممتاز آباد،زیر تعمیر مکان سے گزرتی بجلی تارنے مزدور کی جان لے لی

  

 ملتان (وقائع نگار)ممتاز آباد کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی چھت سے گزرتی بجلی کی تاروں کو چھونے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ ممتاز آباد کے علاقے جہاں کالونی میں سعید ولد بشیر سکنہ رنگیل پور بعمر 30/35 سال جو کہ مقام بالا پر نئے مکان کی تعمیر پر مستری کے ساتھ مزدوری کر رہا تھا جس کا ہاتھ اچانک مکان کے اوپر سے گزرتی ہوئی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور کرنٹ لگنے سے مذکورہ کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

پر پہنچ کر قانونی کاروائی کی ہے۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -