علاقائی پسماندگی ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، عون حمید ڈوگر 

  علاقائی پسماندگی ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، عون حمید ڈوگر 

  

 شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)اربوں کے ترقیاتی فنڈز سے علاقہ کی طبی تعلیمی اور معاشرتی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا.ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے حلقہ پی پی 276وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی سردار عون حمید ڈوگر نے یونین کونسل عثمان کوریہ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

اور یونین کونسل نوہن والی کی بڑی چانڈیہ اور راجپوت برادری کی ڈوگر گروپ میں شمولیت اور بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ان کے حلقہ کے لئیے اڑھائی ارب سے زائد کے فنڈز تعلیم,صحت اور زراعت کے لئیے رکھے گئے جس سے ان تین شعبوں میں انقلابی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں علاوہ ازیں تعمیرو ترقی کے لئیے نہ صرف الگ سے کروڑوں کے فنڈز منظور ہوئے ہیں بلکہ پچھلے پچیس سالوں سے رکے تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات روڈز اور گلی محلوں کی اپ گریڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہو چکاہے وہ ہر میدان میں حلقہ کی پسماندگی ختم کرنے کے لئیے کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ کل کے سیاسی مخالفین دیگر سے سیاسی وابستگیاں ختم کر کے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جو ان کے لئیے اعزاز کا باعث ہے  اس موقع پرچئر مین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد,میاں طیب شہزاد رانا محمد جمیل رانا محمد شکیل رانا محمد عقیل   ملک منیر احمد سردار وزیر احمد خان چانڈیہ اور سردار موسی خان چانڈیہ سردار منیر احمد خان۔ بشیر احمد خان نمبردار۔ رفیق احمد خان۔تاج محمد خان۔ سردار نذیراحمد خان۔ اللہ بخش خان۔ لیاقت علی خان۔نصیر احمد خان۔ سردار حنیف خان سید ظفر حسین شاہ چئیرمین یوسی مونڈکا سید طاہر عباس بخاری چئر مین میونسپل کمیٹی خان گڑھ موجود تھے۔

عون حمید ڈوگر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -