ذہنی معذور شخص سے فراڈ،نائب تحصیلدار سمیت چار افراد کیخلاف انکوائری شروع
ملتان (وقائع نگار) اینٹی کرپشن نے ذہنی معذور شخص کی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی منتقل کرنے پر (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
نائب تحصیلدار سمیت چار افراد کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق خانیوال کی رہائشی حمیدہ مائی نے اینٹی کرپشن خانیوال کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نسیم بی۔ بی۔مقبول حسین۔محمد شہزاد وغیرہ اور نائب تحصیلدار ملک منظور نے رجسٹری کلرک کے ساتھ ملی بھگت کرکے سائلہ کے خاوند وجہ فاتر العقل ہے کا رقبہ اپنے نام منتقل کروالی۔جسکی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے۔جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر عباس وٹو نے معاملے کی چھان بین کیجیے سرکل آفسیر اینٹی کرپشن خانیوال کو انکوائری افسر مقرر کیا یے۔
انکوائری شروع