ڈیرہ،لادی گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن، دو اہم کارندے گرفتار

ڈیرہ،لادی گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن، دو اہم کارندے گرفتار

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) قبائلی علاقہ سیمنٹ فیکٹری میں بارڈر ملٹری پولیس نے مقتول محمد رمضان کے بازو کاٹنے اور ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث لادی گینگ کے دو اہم رکن گرفتار  کرلئے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اکرام ملک کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سیمنٹ فیکٹری نے لادی گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کر لیا ہے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اکرام (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لادی گینگ کے دونوں ارکان قتل اقدام قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں دونوں گرفتار ملزمان مقتول محمد رمضان کے بازو کاٹنے اور ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث ہیں لادی گینگ کے ارکان اسحاق عرف اسحاقی اور محمد بلال سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے بارڈر ملٹری پولیس قبائلی علاقے میں مثالی امن و امان کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -