سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شیرپاؤ  کی 77 ویں سالگرہ کی تقریب 

سابق وزیر اعلیٰ آفتاب شیرپاؤ  کی 77 ویں سالگرہ کی تقریب 

  

تخت بھائی(احمد زادہ مہمند سے)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابقہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی 77ویں پوم پیدائش کے حوالے سے ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح مردان میں بھی ایک پر وقار تقریب کا اہتمام ضلعی دفتر میں کیا گیا۔ جس میں صوبائی رہنماوں، ضلعی تنظیم کے جملہ عہداروں اورپارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب میں سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اورآفتاب احمدخان شیرپاؤ کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعائیں مانگی گئی۔ تقریب سے صوبائی جائینٹ سیکرٹری تانیہ گل ایڈوکیٹ، جائینٹ سیکرٹری انجنیئریوسف زمان،چیئرمین ضلع مردان ملک مجیب الرحمن،جنرل سیکرٹری ضلع مردان محمدفاروق خان،ملک واجد اعوان ضلعی وائس چیئرمین، ملک عرش اللہ اعوان، چیرمین پی کے 53،  شاکرخان چیئرمین پی کے 55، شاہ سید خان چیئرمین پی کے 50، بلال خان ایڈوکیٹ چیئرمین پی کے 49،چیئرمین یوتھ زین اعوان،اور ضلعی شوشل میڈیا سیکرٹری حسین محمد یوسفزئی نے خطاب کیا،مقررین نے خطاب کرتیہوئے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ایک منچلے،زیرک اور دور اندیش سیاسی رہنماہے، آپ نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے،ہمیشہ غریب عوام کی حقوق، جمہوریت کی بالا دستی، طبقاتی نظام کے خاتمہ اور صوبائی خودمحتاری کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھایاہے،آپ نے کھبی بھی ملکی وقار عوامی حقوق اور جمہوری اقدار پر سودا بازی نہیں کی ہمیشہ اپنے اصولوں پر کار بند رہے،جب آپ صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی تھے اس وقت اس نے صوبہ کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کی اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔موجودہ دور میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف جمہوریت بحالی تحریک میں بھی وہ صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں جمہوریت کی بحالی اورملکی  استحکام کے لئے ان کی خدمات تاریخ میں سنہری خروف سے لکھی جائے گی، آخر میں آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی قیات پر اعتماد کااظہار کیا گیا اور اس کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -