جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی‘ مولانا حقانی

      جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی‘ مولانا حقانی

  

بنوں (بیو رورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام ضلع بنوں تحصیل ڈومیل کے میئر کے متفقہ امیدوار جمعیت علمائے اسلام تحصیل ڈومیل کے رہنما مولانا احمد اللہ خقانی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کلین سویپ کریں گی، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع بنوں، اور تحصیل ڈومیل کے عہدیدران،کا مشکور ہوں جنہوں مجھے جمعیت علمائے اسلام تحصیل ڈومیل کے میئر منتخب کرنے کا موقع دیا جماعت کے ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات کی سطح پر تحصیل ڈومیل سے مئیر پر الیکشن لڑنے کا اعتماد کیا، ایک بار پھر انے والے انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدواران بھری اکثریت سے کامیاب ہونگے جنوبی اضلاع میں انے والا دور جمعیت علمائے اسلام کا ہے عوام میں اب شعور اگاہی بیدار ہوچکی ہے عوام اب جعلی نعروں کے بجائے اصلی تبدیلی چاہتے ہیں جو جمعیت علمائے اسلام کے سوا کوئی نہیں لاسکتی، جمعیت علمائے اسلام تحصیل ڈومیل کی سطح پر انے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل میئر کے امیدوار سے الیکشن لڑنے کیلئے سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں، تحصیل ڈومیل کی سطح پر اج تک کسی دوسرے ایم این اے، ایم پی اے نے ترقیاتی منصوبوں پر توجو نہیں دی ڈومیل کے سارے روڈ کھنڈرات کا منطر پیش کررہے ہیں تحصیل ڈومیل میں صاف پانی، بجلی، گیس اور دیگر اہم سہولیات کا فقدان ہے پیچھلے بیس سالوں سے کسی نے بھی تحصیل ڈومیل میں کوئی بڑے منصوبے پر کام نہیں ہوا، ہم جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے عوام کا یقین دلاتے ہیں کہ تحصیل ڈومیل میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -