ایڈمنسٹریٹرکراچی کا شاہراہ فیصل ناتھا خان پریو ٹرن بنانے کا اعلان

  ایڈمنسٹریٹرکراچی کا شاہراہ فیصل ناتھا خان پریو ٹرن بنانے کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نے شاہراہ فیصل ناتھا خان پریو ٹرن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ یوٹرن شہریوں کی سہولت کے لئے بنارہے ہیں جبکہ اضافی لین بھی بنائی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ضلع شرقی کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساندھ کے ڈی اے کے چیف انجینئر ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی سہولت کے لئے شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کررہی ہے۔ سڑکوں کی مرمت، نئے روڈز، تزئین و آرائش کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہر کراچی کو اون کرتی ہے اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔مرتضی وہاب نے شاہراہ فیصل ناتھا خان پر یو ٹرن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوٹرن شہریوں کی سہولت کے لئے بنارہے ہیں جبکہ اضافی لین بھی بنائی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ناتھا خان برج کے ساتھ نئی ڈرینج لائن کے کام سمیت ملحقہ علاقوں کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔ متعلقہ عملے نے بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ دی۔

مزید :

صفحہ اول -