لندن، مریم نوا ز کے صاحبزادے جنید کی شادی کی تقریب، ہوٹل کے باہر ڈھول کے تھاپ پراحتجاج 

لندن، مریم نوا ز کے صاحبزادے جنید کی شادی کی تقریب، ہوٹل کے باہر ڈھول کے تھاپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے نواز شریف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس موقع پر مظاہرے میں شریک افراد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈھول بجا کر بھی انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور مظاہرین میں تکرار بھی ہوئی۔ لیگی کارکنوں نے مظاہرین سے پوسٹر چھین لئے۔
جنید کی شادی 

مزید :

صفحہ اول -